پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عمردراز گوندل قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
حافظ آباد میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما اور سابق ناظم عمردراز گوندل جاں بحق ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ مگھوکی کے قریب پیش آیا، عمردراز گوندل شادی کی تقریب میں جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے عمر دراز گوندل جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔



















