Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی گرفتاری ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے جیل روڈ دفتر کے باہر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس نے سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے احتجاج کرنے والے متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا، پولیس کی زیر حراست پی ٹی آئی کارکنان کو پریزن وینز میں منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے گرفتاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ خوف کا بت توڑ کر باہر نکل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں آج مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں