Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کمشنر راولپنڈی کے الزامات؛ پیپلز پارٹی نے اہم اعلان کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔

  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ لیاقت چٹھہ نے بڑا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو بھی انتخابات سے متعلق تحفظات ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں فوری تحقیقات کی جائیں اور قوم کو آگاہ کیا جائے اس میں کتنی سچائی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن نتائج پر پیپلز پارٹی کو بھی تحفظات ہیں، الیکشن کے روز جو کچھ ہوا اس پر تشویش ہے، تمام شکایات کو یکجا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں غنڈہ گردی ہوئی، پاکستان آج نازک مرحلے سے گزر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں