Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

(ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکن ریحان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے 35 سالہ ریحان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

مقتول کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ بائیک پر بیٹھتے ہی ریحان نے اپنا موبائل فون مجھے دے دیا تھا، خالہ کے گھر سے باہر نکلے تو اچانک 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان آگئے، ریحان نے مجھے گھر میں اندر کی جانب دھکا دیا اور اس دوران گولی چلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ریحان کو ایک ہی گولی سینے میں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، مقتول ایم کیو ایم (پاکستان) سرجانی ٹاؤن سیکٹر کا جوائنٹ یوسی آرگنائزر تھا۔

لواحقین نے بتایا کہ مقتول کیبل کا کام کرتا تھا اور اُس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔

متعلقہ خبریں