Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولا آج طے ہونے کا امکان

مرکز میں حکومت سازی کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولا آج طے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے مسودے کو آج حتمی شکل دی جائے گی، دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیوں کے مذاکرات آج سہ پہر چار بجے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ معاہدے پر دستخط سے قبل دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد ملے گی تاہم پاور شیئرنگ فارمولے پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا، ہر جماعت کو اس کی نشستوں کے حساب سے وفاقی کابینہ میں نمائندگی دی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آج دونوں جماعتوں کے مذاکرات میں اہم پیشرفت کا امکان ہے جبکہ اسحاق ڈار نے بھی آج کی نشست کو نتیجہ خیز ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ آصف زرداری کے حکم پر بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، تاہم پیپلزپارٹی آج وزیراعلیٰ سندھ اور بلوچستان حکومت کی تشکیل کا اعلان کرسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں