پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے بڑا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے نجی ٹی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تحریک انصاف سب سے بڑا پارلیمنٹری یونٹ ہے، ہمارے بعد ن لیگ اورتیسرے نمبر پر پیپلز پارٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی طاقت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آئیں گے، ہمیں سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ن لیگ اورپیپلز پارٹی سے بات کرنے سے منع کیا ہے، ان کے علاوہ باقی دیگر جماعتوں سے ہماری بات چیت کا عمل جاری ہے۔
علی محمد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارم 45 کا مسئلہ حل کرے، کسی کو شک ہے تو میں اپنے حلقے میں دوبارہ گنتی کی آفر کرتا ہوں، تحریک انصاف ہمیشہ عوام کے دم پر جیتی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے حوالے سے رائے مثبت نہیں تھی، اور میرے خیال میں بھی پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ساتھ اتحاد نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق میں سنی اتحاد کونسل کے ساتھ معاملات فائنل مراحل میں ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ الائنس کی منظوری نہیں دی تھی، ایم ڈبلیو ایم ہمارے لیے قابل احترام، مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ اب ایم ڈبلیو ایم والا معاملہ ختم ہوگیا، صرف سنی اتحاد کونسل کی بات ہے۔



















