پاکستان پیپلزپارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان سے 3 آزاد اراکین اسمبلی نے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
ملاقات میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں لیاقت لہڑی، اسفندیار کاکڑ اور مولوی نور اللہ شامل ہیں۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی اب 13 اراکین اسمبلی کے ساتھ سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی بن گئی ہے۔



















