Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راجہ ریاض نے خاموشی توڑدی؛ بڑا اعلان کردیا

مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ریاض نے راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ سے متعلق بڑا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں پی ٹی آئی نا کام ہوئی ہے لیکن پی ٹی آئی والے اپنی ہار ماننے کو تیار نہیں، سابق کمشنر کو 25 کروڑ میں اوور سیز نے خریدا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق کمشنر نے جھوٹے اور سنگین الزامات لگائے ہیں، سابق کمشنر نے بے انتہا کرپشن کی ہے، کرپٹ آدمی ہے،25 کروڑ لیکر الیکشن متنازع بنانے کی حرکت کی گئی۔

راجہ ریاض نے کہا کہ نگران وزیر داخلہ سابق کمشنر کا نام ای سی ایل میں ڈالیں، سابق کمشنر کی انکوائری کرائی جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کل 9 مئی ٹو کرنیکی کوشش کی، یہ دوبارہ بھی ایسی حرکتیں کریں گے، ہم حکومت بنانے جارہے ہیں علی امین اگر وزیر اعلیٰ بنا تو وفاق پر حملہ آور ہوگا۔

راجہ ریاض نے کہا کہ ادارے علی امین پر درج مقدمات کی انکوائری کریں، پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سابق کمشنر کو آخری پوسٹنگ بزدار نے 5 کروڑ کے عوض دی تھی۔

متعلقہ خبریں