پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔
حلقے این اے 12 کوہستان سے آزاد رکن محمد ادریس اور حلقہ پی پی 242 بہاولنگر سے کاشف نوید نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے الگ، الگ ملاقاتیں کیں اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
ملاقات میں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے محمد ادریس اور کاشف نوید کو پارٹی میں شمولیت مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پشاور سے نو منتخب آزاد ایم پی ایز ملک طارق اعوان اور بھکر سے عنایت شاہانی اور عامر نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔



















