Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک برقرار؛ پاور شیئرنگ پر بات آگے نہ بڑھ سکی

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، پاور شیئرنگ پر بات آگے نہ بڑھ سکی، ن لیگ پی پی کو کابینہ میں شامل کرنے پر راضی نہ کرسکی۔

ذرائع ن لیگ نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں اسپیکر، پنجاب میں گورنر کا عہدہ مانگ لیا جبکہ ن لیگ معاہدے کے بغیر دونوں عہدے دینے کو تیار نہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اصولی اتفاق ہوا ہے کہ آصف زرداری صدر پاکستان اور شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے جبکہ چیئرمین سینیٹ ن لیگ سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو کے پی میں گورنر شپ دینے کی پیشکش کی جبکہ پنجاب سے معذرت کرلی، پیپلز پارٹی پہلے مرحلے میں وفاق اور پنجاب میں وزارتیں نہیں لے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کا پیپلز پارٹی پر کابینہ میں شمولیت پر مسلسل زور جاری ہے، تاہم مذاکرات کا چھٹا دور آج ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع ن لیگ نے مزید کہا کہ فریقین کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں