امریکہ کا پاکستان سے متعلق اہم بیان آگیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہم پاکستان کے اندرونی معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ مداخلت کے کسی بھی دعوے یا الزام کی تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ تحقیقات پاکستان کے اپنے قوانین اور طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہئیں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ مداخلت یا فراڈ کے دعوؤں کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے جبکہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتے ہیں۔



















