Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حج کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

حج کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ28 ہزار سرکاری عازمین حج کو پاسپورٹ کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، بائیو میٹرک کراکے پاسپورٹ بینکوں میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 فروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کا اجراء نہ ہونے کے سبب حاجی شدید پریشانی کا شکار تھے، سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے محکمہ پاسپورٹ کے حکام سے رابطہ کیا، جس پر حکام نے پاسپورٹ کے ہنگامی اجراء کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ محکمہ پاسپورٹ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ تین روز تک ارجنٹ پاسپورٹ بنا کر دیں گے، عازمین حج کو ان کی رہائش گاہوں پر پاسپورٹ فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں