Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 28 ہزار سرکاری عازمین حج کو پاسپورٹ کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، بائیو میٹرک کراکے پاسپورٹ بینکوں میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 فروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کا اجراء نہ ہونے کے سبب حاجی شدید پریشانی کا شکار تھے، سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے محکمہ پاسپورٹ کے حکام سے رابطہ کیا، جس پر حکام نے پاسپورٹ کے ہنگامی اجراء کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ محکمہ پاسپورٹ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ تین روز تک ارجنٹ پاسپورٹ بنا کر دیں گے، عازمین حج کو ان کی رہائش گاہوں پر پاسپورٹ فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں