Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی تعیناتی ہوگئی

محمد عامر خٹک کو کمشنر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

کمشنر ملتان محمد عامر خٹک کا تبادلہ کرکے انہیں کمشنر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا اور سیکریٹری آئی اینڈ سی مریم خان کا تبادلہ کر کے  کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی نے یہ الزامات عائد کیے تھے کہ 8 فروری کو راولپنڈی کے حلقوں میں 70 ، 70 ہزار کی لیڈ سے جیتنے والے امیدواروں کو ہرایا اور ہارے ہوئے امیدواروں کوجتوایا گیا۔

 اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے آر اوز کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں۔

پیمرا کی جانب سے سابق کمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ بھی کمیٹی کو دے دیا ہے، جبکہ آر اوز نے تحریری بیانات بھی الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کو جمع کرا دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں