Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی کے انتہائی اہم رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خواجہ سہیل منصور نے پارٹی سے راہیں جدا کر لی ہیں۔

  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خواجہ سہیل منصور نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر اپنا استعفیٰ اعلیٰ قیادت کو بھجوا دیا ہے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 250 کراچی سے خواجہ سہیل منصور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے، انکے مدمقابل ایم کیو ایم کے امیدوار فرحان چشتی سیٹ جیت گئے تھے۔

واضح رہے کہ خواجہ سہیل منصور نے ایک سال قبل ایم کیو ایم پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، خواجہ سہیل منصور دو بار رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں