اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کے لئے فیسیلی ٹیشن سینٹر قائم کر دیا گیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کے لیے قائم فیسیلی ٹیشن سینٹر مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے، تاہم فیسیلی ٹیشن سینٹر قومی اسمبلی کی کمیٹی روم نمبر 2 میں قائم کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فیسیلی ٹیشن سینٹر میں نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، تاہم فیسیلی ٹیشن سینٹر میں نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کے علاوہ کارڈز اور دیگر ضروری دستاویزات کے لیے فوٹو بنائے جا رہے ہیں۔
قومی اسمبلی کے ترجمان نے بتایا کہ فیسیلی ٹیشن سینٹر آج سے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس تک صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کیلئے کھلا رہے گا۔
ترجمان کے مطابق نو منتخب معزز ممبران سے ممکنہ رش کے باعث ہونے والی دشواری سے بچنے کیلئے فیسیلی ٹیشن میں بروقت تشریف لانے کی درخواست ہے۔
قومی اسمبلی کے ترجمان نے مزید کہا کہ نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی رجسٹریشن کے لیے اپنے قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر ضروری دستاویزات ہمراہ رکھیں۔



















