Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نو منتخب ارکانِ پنجاب اسمبلی کل حلف اٹھائیں گے

نو منتخب ارکانِ پنجاب اسمبلی کل حلف اٹھائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جو صبح دس بجے منعقد ہوگا، تاہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے بلائے گئے اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف لیں گے۔

نگران حکومت کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو زبانی طور پر اجلاس کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی اجلاس کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کل کے اجلاس کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، تاہم افتتاحی اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کی صورت میں اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

تحریک انصاف کے ارکان نے رائے دی ہے کہ ارکان کے حلف نہ لینے کی صورت میں ایوان نامکمل تصور ہوگا۔

پی ٹی آئی کے ارکان کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ ہمارے ارکان کی عدم شرکت سے وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی متنازع ہوگا

مزید برآں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں