پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خواجہ سہیل منصور نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
عام انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 250 کراچی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار خواجہ سہیل منصور نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو بھیج دیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خواجہ سہیل منصور کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو رہا ہوں۔
واضح رہے کہ خواجہ سہیل منصور نے ایک سال قبل ایم کیو ایم پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، خواجہ سہیل منصور دو بار رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہو چکے ہیں۔



















