رمضان سے قبل عوام کے لئے بڑا ریلیف آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی گئی۔
رمضان پیکیج7ارب 49 کروڑ سے زائد کا دیا جائے گا جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 بنیادی اشیاء پر ریلیف ملے گا، اس پیکج کا اطلاق 4 مارچ سے کرنے کی تجویز ہے۔
پیکیج کے تحت آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالوں پر سبسڈی دی جائے گی، کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔
بی آئی ایس پی مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی، ٹارگٹڈ سبسڈی کے سوا عام صارفین کیلئے بھی خصوصی رعایتی قیمت مقرر ہو گی۔



















