پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے ایک مرتبہ پھر بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے تین مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کے فیصلے کو ایک مرتبہ پھر چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کو الیکشن کمیشن میں بہت جلد چیلنج کروں گا، اس سلسلے میں قانونی مشاورت جاری ہے، پی ٹی آئی کی تمام موجودہ قیادت کالعدم ہو چکی ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی 23 اور 24 فروری کو جمع کرائے جاسکیں گے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 فروری کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27 فروری کو ہوں گے۔ پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔
دوسری جانب انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا اور انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا گیا ہے۔



















