Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی

پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 46 سے ن لیگی رہنما عقیل انجم کو کامیاب قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ آزاد امیدوار عامرمغل کی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 46 سے انجم عقیل خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جسے آزاد امیدوار عامر مسعود مغل نے چیلنج کیا تھا۔

 این اے 47 اسلام آباد سے ن لیگ کے طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا، ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن شعیب شاہین نے چیلنج کیا تھا۔

این اے 48 سے راجہ خرم نوازکی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا، راجہ خرم نواز کا نوٹیفکیشن علی بخاری نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا تھا کہ عدالت الیکشن کمیشن کو درخواستوں پر سماعت سے نہیں روک رہی، الیکشن کمیشن درخواستیں میرٹ پر سن کر ان کا فیصلہ کردے۔

متعلقہ خبریں