Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب حکومت بڑے مینڈیٹ کے ساتھ بننے جارہی ہے، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بڑے مینڈیٹ کے ساتھ بننے جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلف کے بغیر ایوان میں گفتگو نہیں ہوسکتی، سبطین خان بے بسی کی تصویر بنے ہوئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی الیکشن میں چوری نہ کرتے تو بلے کا نشان مل جاتا، ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے، کسی کی مرضی نہیں چلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بڑے مینڈیٹ کے ساتھ بننے جارہی ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس ایک یا دو دن میں بلایا جارہا ہے، اسپیکر کا قانونی کردار ہے جو انہیں ادا کرنا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رولز کے تحت اسپیکر دیکھ لیں پہلا اجلاس کیسے چلانا ہے، پی ٹی آئی کو اسمبلی میں اب مطلوبہ سہولت میسر نہیں، عوام کو فتنہ فساد کی ضرورت نہیں، اس کو چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پاس دو تہائی اکثریت ہے، ہم اپوزیشن کے ساتھ وہ نہیں کریں گے جو ن لیگ نے برداشت کیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق چلیں، ہم اپوزیشن کا احترام کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں