پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے پاسپورٹ کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد سمیت تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اور بڑے شہروں میں پاسپورٹ کے دفاتر کے دورے کے لیے آج معائنہ ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔
معائنہ ٹیمیں شکایات کا جائزہ لینے اور ان کا قابل عمل حل تلاش کرنے کے لیے پاسپورٹ انتظامیہ اور موقع پر موجود افراد سے گفتگو کرکے مسائل دریافت کرینگی۔
واضح رہے وفاقی محتسب آفس میں پاسپورٹس کے اجراء میں تاخیر کے حوالے سے عام لوگوں اور بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کی بہت زیادہ شکایات موصول ہورہی ہیں جس کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ویزے کے حصول اور نوکریوں کے گمبھیر مسائل پیدا ہورہے ہیں۔



















