پنشنرز اور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
حکومت نے اسلام آباد پولیس اور دیگر سرکاری ملازمین کے لیے پنشن کی ادائیگیوں کو کم کرنے اور ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تجویز کو حتمی منظوری کے لیے اعلیٰ اتھارٹی کو پیش کر دیا ہے، اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے، تو پنشن میں 30 فیصد کٹوتی ہو سکتی ہے۔
قبل از وقت ریٹائرمنٹ سے متعلق مسودے میں مجوزہ جرمانے کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا ہے، جو کہ سالانہ 3 فیصد ہے اور اسے حد سے زیادہ سخت سمجھا جاتا ہے۔



















