Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ چوہدری شجاعت نے بڑا اعلان کردیا

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

 مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے پاکستان مسلم لیگ کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں چوہدری شجاعت نے نومنتخب ارکان اسمبلی کو حلف لینے پر مبارکباد دی۔

 ملاقات کرنے والوں میں عبداللہ یوسف وڑائچ، چوہدری شافع حسین، سالک حسین، سید مددعلی شاہ، راجہ محمد اسلم، خالد اصغر گھرال، تاشفین صفدر اورسلمہ سعید ہاشمی شامل تھے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے، سب مل کر ملک اور جماعت کی مضبوطی کیلئے کام کریں۔

متعلقہ خبریں