عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
پاکستان بھرمیں ریجنل پاسپورٹ دفاتر آج خصوصی طور پر کھلے ہیں،28 ہزار سرکاری عازمین حج کو پاسپورٹ کی فراہمی شروع کر دی گئی۔
انتظامیہ کی جانب سے عازمین حج کومتعلقہ پاسپورٹ آفس سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ذرائع وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک کر کے پاسپورٹ متعلقہ بینکوں میں جمع کرائے جائیں، جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 فروری ہے۔



















