Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑا استعفیٰ آگیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے جنرل الیکشن جیتنے کے بعد قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سیدہ نفیسہ شاہ حلقہ این اے 202 خیرپور سے کامیاب ہوئیں جبکہ شازیہ مری این اے 209 سانگھڑ سے جیتیں۔

نفیسہ شاہ نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ کو ہرایا جبکہ شازیہ مری نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے محمد خان جونیجو کو شکست دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور سحر کامران مخصوص نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہو گئیں۔

متعلقہ خبریں