Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شرمیلا فاروقی اور سحر کامران مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی اور سحر کامران مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ سے قومی اسمبلی کی خواتین کی دو مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں، تاہم نوٹیفکیشن مدثر سحر کامران اور شرمیلہ فاروقی کے جاری کیے گئے۔

سندھ سے قومی اسمبلی کی خواتین کی دو مخصوص نشستوں سے شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے استعفیٰ دیا تھا۔

بعدازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 297 سے آزاد امیدوار خضر حسین مزاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں