اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے محترمہ مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ محترمہ مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا ان پر اراکین پنجاب اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ مریم نواز پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہوئی ہیں، مریم نواز ایک انتہائی قابل، زیرک اور متحرک سیاسی رہنما ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ محترمہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت صوبہ پنجاب کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب صوبہ پنجاب کی عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا۔



















