Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں یا کنوارے؟ سائنسدانوں نے مشکل سوال کا حیران کن جواب دے دیا

شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں یا کنوارے؟ سائنسدانوں نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی کرنے والے افراد تنہا رہنے والوں سے زیادہ خوش یا صحت مند نہیں ہوتے۔

اس تحقیق میں شادی شدہ اور کنوارے افراد کی جسمانی اور ذہنی صحت کا تجزیہ کیا گیا، نتائج سے معلوم ہوا کہ ڈپریشن، تنہائی، جسمانی صحت اور خوشی کے لحاظ سے کنوارے اور شادی شدہ افراد میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہوتا۔

تحقیق کے مطابق شادی کرنے سے طویل المعیاد بنیادوں پر صحت یا شخصیت میں نمایاں بہتری کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

 اس سے قبل کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ طویل المعیاد عرصے تک شریک حیات کا ساتھ عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کو زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں