اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پولیس کو ہال میں بلانا افسوسناک تھا۔
پنجاب اسمبلی میں اسپیکر ملک احمد خان نے صحافیوں کے اعزاز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رولز آف پروسیجر کے بغیر بات چیخنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے بارہ کروڑ لوگوں کا بھلا ہونا ہے آئین سے بھلا ہوگا شور سے نہیں ہوگا، اسمبلی کے ممبرز کا استحقاق ہے اسی طرح رپورٹر کا بھی استحقاق ہے۔
اسپیکر کا کہنا تھا کہ تکلیف کا دور دیکھا جو ڈراؤنا خواب رہا ہے، جب اسمبلی کے فلور پر پرائیویٹ لوگوں کو بلایا گیا جس کا تصور نہیں کیا جا سکتا، پولیس کو ہال میں بلانا افسوسناک تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب
ملک احمد خان نے کہا کہ اگر اسمبلی میں بحث و تقریر دلیل و قانون نہیں بنے گا بجٹ پاس نہیں ہوگا تو اس کی افادیت ختم ہوجائے گی، کال اٹینشین نوٹس اور سوالات سے ممبر کا استحقاق ہے وہ پوچھیں اور اگر کوئی مسئلہ ہے تو حل ہونا چاہیے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ عوام کی بہتری کی قانون سازی ہو رہی تو عوام تک کیسے پہنچیں گے۔



















