Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر ایک بار پھر آئین شکنی کرناچاہتے ہیں، اسحاق ڈار

سینئیر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی ایک بار پھر آئین شکنی کرناچاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ صدر عارف علوی اگرسمری پردستخط نہ کریں تو مطلب وہ نہیں چاہتےکہ اجلاس ہو، آئین کے ساتھ کھیلا جارہا ہے ، 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ضرور ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ  اسمبلی اجلاس بلانے پر آئین واضح ہے، صدر مملکت نے اعتراض لگاکرسمری واپس کردی، جن اراکین کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے، ان کا حلف ہوگا، دنیا بھر میں ہمارا مذاق بن رہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ  صدر کو چاہیے تھا مسئلےکو طریقے سے حل کرتے، قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق کنفیوژن پھیلائی جا رہی ہے، ہم اکھٹے مل کر وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر منتخب کریں گے، قومی و صوبائی اسمبلیوں میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر عارف علوی کہتےہیں آئین مکمل نہیں ہے، اگر الیکشن دیر سے ہوئے تو آئین نے توثیق کردی،صدر مملکت کا ایوان مکمل نہ ہونے کا مؤقف درست نہیں، اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے صدر کے اعتراضات کا جواب بھیج دیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں