Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب کی انتظامیہ ان ایکشن، مفت راشن کی تقسیم کا آغاز

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے مستحقین کو ان کے گھروں پر راشن پہنچانے کا انقلابی پروگرام شروع کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین کو مفت راشن ان کی دہلیز پر پہنچانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا میں 2 لاکھ 6 ہزار ، خوشاب کے 64 ہزار ، میانوالی کے 83 ہزار اور بھکر کے 1 لاکھ 23 ہزار مستحقین شامل ہیں۔

کمشنر سرگودھا اجمل بھٹی نے ہدایت دی ہےکہ ڈپٹی کمشنرز مستحقین کے فراہم کردہ ریکارڈ کی 2 دنوں میں پڑتال یقینی بنائیں۔

کمشنر سرگودھا کے مطابق 15 مارچ تک چاروں اضلاع کے مستحقین تک سو فیصد رمضان پیکج کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنرفوڈ ہیمپرز 2 مارچ تک ہر صورت تیار کرا لیں، پیکنگ کے دوران فوڈ اتھارٹی اور ریونیو کا عملہ موقع پر موجود ہو تاکہ معیار اور مقدار کو یقینی بنایا جاسکے۔

کمشنر سرگودھا کا کہنا ہےکہ آپریشن کی مانیٹرنگ کیلے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرفیلڈ میں رہیں۔

متعلقہ خبریں