پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس آج طلب کر لیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس کی صدارت سابق وزیر اعظم اور پارٹی قائد نواز شریف کریں گے۔
اجلاس میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کے فیصلے کی توثیق بھی کی جائے گی، نومنتخب لیگی ارکان قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کی آج اہم بیٹھک
براہ راست دیکھیں:https://t.co/vaK1egyZCN#BOLNews #PMLN pic.twitter.com/sfT451GE3A— BOL Network (@BOLNETWORK) February 28, 2024
آج ہی مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پنجاب ہاؤس میں نو منتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق عشائیہ میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوں گے۔
مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، ق لیگ، استحکام پاکستان پارٹی، بی اے پی، مسلم لیگ ضیا اور نیشنل پارٹی کے نومنتخب اراکین کو عشائیہ کی دعوت دی گئی ہے۔
اجلاس میں اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کے فیصلے کی تائید کریں گی، کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔
شہباز شریف آج نئے حکومتی اتحاد کے اراکین اسمبلی کو عشائیہ دیں گے
براہ راست دیکھیں:https://t.co/vaK1egzxsl #BOLNews #ShehbazSharif pic.twitter.com/HkExfgD6TZ— BOL Network (@BOLNETWORK) February 28, 2024



















