وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مخالفین لوگ لاکھ لاکھ ووٹ سے ہارے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش بھٹو مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین لوگ لاکھ لاکھ ووٹ سے ہارے ہیں، 2018 کے انتخابات کے بعد ہی اگلے انتخابات کی تیاری شروع کر دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان پر میٹنگ کی ہے جس میں پولیس رینجرز اور تمام قانون نافظ کرنے والے ادارے تھے، امن و امان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کام کر کے دکھایا ہے، انفراسٹرکچر بہتر کیا، دو تھائی اکثریت سے زیادہ سندھ میں حاصل کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہے لیکن میاں شہباز شریف کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ بننے والی وفاقی حکومت کو سندھ باور کروایا ہے کہ سندھ کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔



















