Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خدمت کر کے مخالفین کو غلط ثابت کرینگے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایوان میں آئیں تو حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا  استقبال کیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ خدمت کر کے تمام مخالفین کو غلط ثابت کریں گے ،یہ میرا فرض ہے اور میں ادا کروں گی، ان کو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ ہم کیا کرنے جا رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر رانا آفتاب نے کہاکہ اجلاس بڑی عجلت میں بلایا گیا ہے، تین سو اٹھاون ارب سے زائد کا جو بجٹ دیا ہے یہ پیسے کہاں جانے ہیں ہاوس کو بتایا گیا نہیں، سپلیمنٹری بجٹ کےلئے یہ بہت بڑی رقم ہے، اس بجٹ کا نہیں بتایا گیا یہ کن محکموں میں جانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مناسب نہیں یہاں میں اپنا رونا روں ایم پی اے بننے کے بعد میرے گھر میں دو بار ڈکیٹی ہو چکی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں