محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں رین الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کی پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے سوشل سائٹ پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ جعمے کے روز کراچی کے تمام دفاتر میں ہاف ڈے ہوگا۔
Though preparations have been made, as a matter of abundant precaution, it has been decided in meeting presided by CM that tomorrow will be a half day for offices in Karachi division from 2 PM. Citizens are requested to also avoid unnecessary movement to avoid any inconvenience https://t.co/r2sh171SMN
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) February 29, 2024
انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے رین ایمرجنسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل دوپہر 2 بجے سے کراچی ڈویژن کے دفاتر میں half day ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لیے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
خیال رہے کہ سندھ بھر میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، کراچی میں کل دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے، شہر میں 12 گھنٹے میں 13 سے 16 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔
جاری کئے جانے والے الرٹ کے مطابق عوام سے اپیل کی ہے کہ کل غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں، کراچی میں کل 2 بجے سے بارش ہونے کا امکان ہے، کراچی میں دوپہر دو بجے کے بعد مختلف اوقات میں 3 تا 4 بارش کے اسپیل ہونے کا امکان ہے۔



















