عرب ممالک اور پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
بین الاقوامی فلکیاتی ماہرین کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق خطہ عرب کے ممالک میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قومی امکان ہے۔ اس طرح ان ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔
عرب ممالک میں 11 فروری سے شعبان المعـظم کا مہینہ شروع ہوا تھا اور 10 مارچ کو 29 شعبان ہوگی۔
فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر کے مطابق 10 مارچ کو چاند، سورج کے کافی قریب ہوگا اور 11 مارچ کو دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند با آسانی دیکھا جا سکے گا۔
اس پیشگوئی کے مطابق عرب ممالک میں یکم رمضان المبارک 1445 کا آغاز پیر 11 مارچ جبکہ پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک میں پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہو سکتا ہے۔



















