حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔
نگران حکومت نے جاتے جاتے افسران کے بیرون ملک دوروں پرعائد پابندی ہٹا دی، کابینہ ڈویژن نے پابندی ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کے تناظر میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 29 جنوری کو وفاقی وزرا، مشیروں، معاونین خصوصی، وفاقی ادرواں کے افسران کے بیرون ملک سرکاری اور نجی دوروں پر پابندی عائد کی تھی۔



















