کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ فیصل ، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر، بلدیہ ، اورنگی، حب چوکی، ملیر، ایئر پورٹ میں بارش شروع ہو گئی ہے۔
بارش کے پیش نظر شہر بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، شہر میں آج نجی اور سرکاری دفاتر میں ہاف ڈے ہوگا، محکمہ تعلیم سندھ نے شام کی شفٹ کے تمام اسکولوں میں تعطیل کردی۔
جامعہ کراچی میں آج کے شیڈول کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا ہے جو 3 مارچ تک 24 گھنٹے کام کرے گا، بارش کے پیش نظر تمام عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔



















