Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اصل مینڈیٹ کا حق دار قیدی نمبر 804 ہے، عمر ایوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ اصل مینڈیٹ کا حق دار قیدی نمبر 804 ہے جس کو ایوان سے باہر رکھا جارہا ہے۔

عمر ایوب نے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان نامکمل ہے، ایوان میں ہماری خواتین کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کی سیٹیں مکمل نہیں ہیں، عالیہ حمزہ کا لسٹ میں نام ہے پر وہ نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ گھس بیٹھیے کیسے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ الیکشن نتائج نامکمل ہیں یہ ایوان کیسے چلایا جاسکتا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ اصل مینڈیٹ کا حق دار قیدی نمر 804 ہے ایوان سے باہر رکھا جارہا ہے، ہماری خواتین ارکان عالیہ حمزہ، ڈاکٹر یاسمین اور دیگر کو جیلوں میں رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ یہاں آکر جعلی مینڈیٹ سے ایوان میں بیٹھے ہوئے ہیں، یہاں ہاؤس آر او کی مرضی سے نہیں چل سکتا کہ فارم 47 کے مطابق چلایا جائے، یہاں فارم 47 والے اجنبی بیٹھے ہیں انہیں ایوان سے نکالا جائے۔

متعلقہ خبریں