Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مولانا فضل الرحمان نے بڑا سرپرائز دے دیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ن لیگ کے قائد نواز شریف نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو وزیر اعظم کیلئے ووٹ دینے کی درخواست کی۔

 سابق وزیر اعظم نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

(ن) لیگ کی جانب سے ملاقات میں اسحاق ڈار، احسن اقبال، راناثنااللہ اور سعد رفیق جبکہ جے یو آئی (ف) کی طرف سے عبدالغفور حیدری، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی  اور نور عالم  خان شامل ہوئے۔

ملاقات میں سربراہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے نواز شریف کے ساتھ گلے شکوے کیے گئے، سابق وزیر اعظم نے ان کو حکومت سازی میں مدد کی درخواست کی تو انہوں نے ان کے سامنے شکایات کے ڈھیر لگا دیے۔

مولانا فضل الرحمان نے آئینی عہدوں پر ووٹ دینے کے بدلے اہم عہدوں کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے حکومتی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا پیغام دیا۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر حکومت میں شمولیت سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا بعد میں پارٹی سے مشاورت کر کے فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے جے یو آئی (ف) کو وفاق کے اہم عہدوں کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی اس کا ازالہ کون کرے گا؟ فی الحال ہم اپوزیشن میں ہی بیٹھیں گے بعد میں دیکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں