Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فوج کا کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث جمع پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات

پاک فوج نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث جمع پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات کیے۔

بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی حالیہ پیشنگوئی کے مطابق پاک فوج نے پیشگی حکمت عملی تیار کر رکھی تھی۔

کراچی میں بارش کے بعد صورتحال مکمل کنٹرول میں رہی جبکہ پاک فوج کی ٹیموں نے ڈرینج سسٹمز اور پمپنگ کے ذریعے پانی کی نکاسی مسلسل جاری رکھی۔

بر وقت حکمت عملی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، پاک فوج کے جوان شہر کے مختلف علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ اب بھی موجود ہیں۔

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 45.5 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

ڈیفنس فیز2 میں 40.5 ملی میٹربارش ہوئی، کورنگی میں 39.3 اور کیماڑی میں 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سرجانی ٹاؤن میں 30.4 ملی میٹر اور گلشن حدید میں27 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شارع فیصل پر 26 ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں 20 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں