Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان آرمی کی طرف سے گوادر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

پاکستان آرمی کی طرف سے گوادر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے 48 گھنٹوں میں متاثرہ علاقوں کے خاندانوں کو خوراک، پانی، دوائیں اور بستریں فراہم کرنے کے بعد انہیں مختلف محفوظ کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔

گوادر کے متاثرہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ کارروائیاں جاری، جن میں ملا فاضل چوک، جنت بازار، شاہین چوک، سربندر اور جیوانی شامل ہیں۔ سول انتظامیہ اور فوج کے 34 واٹر پمپ علاقوں میں موجود ہیں جبکہ 8 میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے گئے۔

مریضوں کے علاج کے لئے گوادر شہر کے قریب بازنجو فٹبال کلب اور آر سی ڈی سی کے پاس کیمپ لگایا گیا، جیوانی میں روہبر گاؤں اور سربندر میں بھی سیٹ اپ قائم کیے گئے ہیں، جہاں 1500 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔

اس کے علاوہ 860 متاثرہ خاندانوں کو 23 ٹن راشن فراہم کیا گیا ہے۔

29 فروری کی رات 5 گھنٹے آپریشن جاری رہا، مختلف مقامات پر لوگوں کو بحفاظت سیلاب سے نکال لیا گیا۔

7 افراد پر مشتمل  ایک خاندان نگور آکڑہ علاقے میں پھنس گیا تھا۔ آپریشن  کے بعد خاندان کے تمام افراد بشمول 35 مویشیوں کو محفوظ جگہ منتقل کر دیا گیا۔

29 فروری کی رات اور 1 مارچ کی صبح، ایک مشکل آپریشن کے دوران پاک فوج اور کوسٹ گارڈ کے جوانوں نے شبی ندی کنٹانی اور پالیری پر سیلابی ریلے میں پھنسے 8 افراد کو باحفاظت باہر نکالا۔

پانی کا بہاؤ بہت زیادہ تھا پر جوانوں نے جان کی پرواہ کیے بنا انہیں بحفاظت نکل کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔

واضح رہے کہ 27 فروری کو گوادر میں 30 گھنٹے تک لگاتار بارش ہوئی تھی جس سے پورا شہر زیر آب آ گیا تھا اور نشینی عالقے مکمل طور پر ڈوب گئے تھے۔

متعلقہ خبریں