پاکستان آرمی کی جانب سے لواری ٹنل، کالام اور مالم جبہ میں شدید برفباری کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں رات بھر متحرک رہیں اور سڑکوں سے برف ہٹانے کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے مسافروں کو بھی ریسکیو کر رہی ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے برفباری کے علاقوں میں پھنسے مسافروں کو ریسکیو یا جا رہا ہے اور قریب میں واقع آرمی کیمپوں سے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات فراہم کی جا رہی ہے۔
پاک فوج، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھاری مشینری کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر بھی کام کر رہی ہے۔
پاک فوج کی جانب سے شدید برف باری سے متاثرہ تمام سڑکوں پر آمد و رفت کی مکمل بحالی تک کام جاری رہے گا۔



















