پیسکو ریجن میں گزشتہ روز سے جاری مسلسل بارش کے باعث بجلی کی ترسیل متاثر ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پیسکو نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مسلسل بارش کے باعث 234 فیڈرز فالٹ کی وجہ سے ٹرپ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز سے اب تک 55 فیڈرز ضروری مرمت کے بعد بحال ہوئے۔
ترجمان نے بتایا کہ بارش کے باعث فیڈرز کی بحالی میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پیسکو فیلڈ اسٹاف تمام حفاظتی اقدام کو یقینی بناتے ہوئے بجلی کی بحالی میں مصروفِ عمل ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیسکو میں خصوصی کرائسز منیجمینٹ سیل قائم کی گئی، خراب موسم کے پیشِ نظر عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔



















