Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز کی ہدایت پر “صاف ستھرا پنجاب” مہم کا بھرپور آغاز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر “صاف ستھرا پنجاب” مہم کا بھرپور آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ نے تمام مقامی حکومتوں اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو مراسلہ جاری کردیا۔

مریم نواز کے ویژن کے مطابق ایک ماہ میں پورے پنجاب کی صفائی ستھرائی شروع ہونی چاہیے، صاف ستھرا پنجاب مہم یکم مارچ سے 31 مارچ تک جاری رہے گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر گلی محلوں کی صفائی کے لئے پوری میشنری متحرک ہوگئی جبکہ عوام بھی خوش ہے۔

کھلے مقامات سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر مکمل طور پر ختم کرنے کا ہدف دیا گیا جبکہ قبرستانوں کو بھی مکمل طور پر گھاس پھونس، جڑی بوٹیوں اور کوڑا کرکٹ سے صاف کیا جائے گا۔

صوبہ بھر کی سبزی منڈیوں، مارکیٹوں، بس ٹرمینلز میں بھی بھرپور صفائی ہوگی جبکہ ڈی جی لوکل گورنمنٹ ”صاف ستھرا پنجاب“ مہم کے فوکل پرسن مقرر ہوگئے جن سے روانہ رپورٹ لی جائے گی۔

متعلقہ خبریں