پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ شہزاد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ شہزاد کو سعودی عرب سے واپسی پر پولیس نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے تھانہ لٹن روڈ منتقل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عالیہ شہزاد 9 مئی توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کیس میں مطلوب تھیں، عالیہ شہزاد تھانا سرور روڈ میں درج ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔



















