وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کیلئے بڑا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں رمضان پیکیج کی تیاری اور ترسیل کے طریقہ کار کے بارے میں تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے رمضان بازار میں شفافیت اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اشیاء خوردونوش کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے کہا کہ میرا کوئی فیورٹ نہیں، اللہ کو اور اس کے بعد عوام کو جوابدہ ہوں، کرپشن کا داغ برداشت نہیں ہو گا، رمضان پیکیج کی ترسیل شفاف کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج کی تقسیم کے مکمل پراسیس کی ویڈیوز بنائی جائیں، مجھے اور چیف سیکرٹری کے دفتر میں بھجوائی جائے، رمضان پیکیج کی تقسیم کے وقت بغیر اطلاع کیے سرپرائز وزٹ کروں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک مہینے میں مجھے پورے پنجاب کی صفائی چاہیے، چاہے وہ شہری علاقہ ہو یا دیہاتی، چیک کروانے کے طریقے جانتی ہوں، صفائی چیک کروں گی۔ کوئی سڑک، محلہ، گلی، گاؤں اور گراؤنڈ ایسا نہ رہے جہاں صفائی نہ ہو، یہ میری سختی سے ہدایت ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ صفائی صرف نام کی نہ ہو بلکہ حقیقی طور پر ہونی چاہیے، خراب سیوریج اور ڈرینج کے مسائل حل کریں، سڑکوں پر کھڈے اور گڑھے ختم کیے جائیں تاکہ خوبصورتی بحال ہو، 3 دن بعد ہنگامی دورے شروع کر دوں گی، لاہور کی کسی گلی میں گڑھے نظر نہ آئیں۔



















