مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پتنگ بازی پر زیروٹالرنس ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کوڑا کرکٹ اٹھانے کی مہم شروع کی، مریم نواز کو وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالے ایک ہفتہ ہوا ہے، پنجاب میں کام ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ رمضان المبارک میں ملک میں مہنگائی کا طوفان آجاتا ہے، کسی بھی طرح کے واقعات پر وزیراعلیٰ کی زیرو ٹالرنس ہے۔



















